ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہوناور: چنداور کے ہیکرکو ہریانہ پولس نے کیا گرفتار : ہریانہ کی عورت کی عزت سےکھلواڑ کا الزام

ہوناور: چنداور کے ہیکرکو ہریانہ پولس نے کیا گرفتار : ہریانہ کی عورت کی عزت سےکھلواڑ کا الزام

Tue, 27 Dec 2022 20:28:57    S.O. News Service

ہوناور:28؍ دسمبر(ایس اؤ نیوز ) شادی شدہ عورت کا موبائیل نمبر ہیک کرنےکےبعد اس کی تصاویر کو ایڈیٹ کرکے عورت کے دوستوں کو ارسال کرتےہوئے ذہنی اذیت کا باعث بننے کے الزام میں  ہوناور سے تعلق رکھنے والے ایک ہیکر  کو ہریانہ پولس نے  گرفتار کرلیا ہے اور اس  کے موبائیل سمیت لیپ ٹوپ اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ ملزم کی شناخت چنداور دیہات کے امداد مُلا کی حیثیت  سےکی گئی ہے۔ ریاست ہریانہ کی پولس  نے ہوناور پولس کے تعاون سے امداد کواس کے  گھر سے ہی گرفتارکیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ذاتی دشمنی کو لےکر ایک امریکن خاتون نے ہریانہ سےتعلق رکھنے والی ایک شادی شدہ عورت کی شخصیت کو داغ دار کرنے کی سازش رچی تھی ۔ اس کرتوت کو انجام دینے کےلئے  امریکن خاتون کو کسی ہیکر کی تلاش  تھی ،  جس کے  دوران ’اپ ورک ڈاٹ کام ‘نامی ویب سائٹ کے ذریعے امداد ملّا  سے اس کارابطہ ہوا۔ امریکن خاتون نے امدادملا کو سپاری دی کہ وہ جس عورت کے متعلق بتار ہی ہے اس کا موبائیل نمبر ہیک کرواور اسی نمبر کےذریعے دوسروں کو اسی کی ننگی تصاویر اور وڈیو ارسال کرو۔ امداد ملا نے سُپاری لینے کے بعد متعلقہ عورت کا موبائیل ہیک  کرکے اسی کی  تصاویر لےکر اس کو ایڈیٹ کرتےہوئے ننگی تصاویرکی  و وڈیوبنا کر  دوسروں کو بھیجنا شروع کیا۔

جب متعلقہ عورت کے نمبر سے اس کے دوستوں کوصبح شام، رات کو ننگے فوٹو اور وڈیو  پہنچنے لگا تو عورت گھبرا گئی اور ذہنی پریشانی کا شکار ہونے لگی اور یہ معاملہ اس کی ازدواجی زندگی کےلئے خطرہ بننےلگا۔ حالات سے پریشان عورت نے گروگرام خاتون پولس تھانے میں شکایت درج کی۔

گروگرام کی پولس نے  معاملے کوسنجیدگی سے لیتےہوئے باریکی سے تفتیش میں جٹ گئی ۔  جس کے دوران پولس کو پتہ چلا کہ متعلقہ عورت کے ساتھ ایک امریکن خاتون ذاتی دشمنی میں مبتلا ہے، وہاں سے تفتیش کا رخ پلٹا اور  پولس سیدھے امداد ملا کے گھر پہنچ گئی۔ اس تعلق سے پولس مزید جانچ کررہی ہے ۔


Share: